اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد بڑھ کر 20 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ، پی ٹی اے ملک کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم قومی سنگ میل کے طور پر اس کو منا رہی ہے ، اس حوالے سے پی ٹی اے ہیڈکوارٹر میں (آج) جمعرات کو ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے ،تقریب میں موبائل فون آپرریٹرز ، مینوفیکچررز اور ٹیلی کام شعبے سے متعلقہ دیگرنمائندے شرکت کریں گے۔