• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے خندوب ریسرچ ری ایکٹر اور ہیوی واٹر کمپلیکس کو نشانہ بنایا: ایرانی جوہری توانائی ایجنسی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایرانی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے خندوب ریسرچ ری ایکٹر اور ہیوی واٹر کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا کہ خندوب ریسرچ سینٹر اور ہیوی واٹر کمپلیکس پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے متعلق آئی اے ای اے کو کہی بار رپورٹ کر چکے ہیں، عالمی جوہری ادارے نے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے۔

جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا تھا کہ پیشگی حفاظتی اقدامات کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے کے رہائشیوں کو بھی کوئی خطرہ نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید