• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا مداخلت کرتا ہے تو اپنی دفاعی صلاحیت استعمال کریں گے، کاظم غریب آبادی

فائل فوٹو
 فائل فوٹو

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکا مداخلت کرتا ہے تو اپنی دفاعی صلاحیت استعمال کریں گے، حملہ آوروں کو سبق سکھائیں گے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکا اسرائیلی جارحیت روکنا نہیں چاہتا تو کم از کم اس میں شامل بھی نہ ہو، ہم نے کبھی کوئی جنگ شروع نہیں کی اور نہ کبھی تنازع کو بڑھایا۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ملٹری آپریشنز کےلیے ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے جابر حکمرانوں کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

علاوہ ازیں اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ آج کے حملے کا خامنہ ای سے بدلہ لیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ خامنہ ای بنکر میں بیٹھ کر عوام پر حملے کروا رہے ہیں۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی حکومت کو تہس نہس کردیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید