• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نےمبینہ طور پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ،،تفصیلات کے مطابق ایف اائی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے گذشتہ روز قندھاری بازار بخاری سینٹر کوئٹہ سے مبینہ طور پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم نصیب اللہ کو گرفتار کرلیا ،ایف آئی اے حکام کے مطابقچھاپہ مار کارروائی کے دورا ن ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 40 ہزارپاکستانی روپے ، 1760 سعودی ریال اور 1500 افغانی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید