• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ محتاط رہے، اسرائیل کا صبر لبریز ہوچکا ہے: اسرائیلی وزیرِدفاع

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز—فائل فوٹو
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز—فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ محتاط رہے، اسرائیل کا صبر لبریز ہوچکا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ حزب اللّٰہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے پیشروؤں سے سبق نہیں سیکھا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ سیکریٹری جنرل حزب اللّٰہ ایرانی آمر کے حکم پر کارروائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

کاٹز نے کہا کہ لبنانی پراکسی محتاط رہے، ہم دھمکیاں دینے والوں کے خلاف صبر کھو چکے ہیں۔

حزب اللّٰہ کو دھمکی دیتی ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ حزب اللّٰہ نے ایران کی حمایت میں حملہ کیا، تو ان کا نام بھی نہیں بچے گا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید