• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ایران پر حملہ ثابت کرے گا خطے میں چین کی طاقت محدود ہے: امریکی اخبار

چینی صدر شی جن پنگ— فائل فوٹو
چینی صدر شی جن پنگ— فائل فوٹو

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا ایران پر حملہ ثابت کرے گا کہ خطے میں چین کی طاقت محدود ہے۔

اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ چین امریکا کے خلاف ایران کی ملٹری لحاظ سے مدد کرے، چین زیادہ سے زیادہ ایران کو دفاعی ساز و سامان فراہم اور سیاسی و سفارتی حمایت کرسکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کی فون کال کے بعد جاری بیان میں بھی صرف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے مضمون میں کہا گیا ہے کہ
چینی صدر کی جانب سے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت نہیں کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید