• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنز ہاکی کپ: دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے شکست دی۔

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فائنل کل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں گروپ میچ کے دوران نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے بعد 3-4 سے مات دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید