اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل)نیب نے پی ٹی آئی کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی درخواست نامکمل ہونے پر مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ اسحاق ڈار اور شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات دوبارہ شروع کی جائیں۔ نیب حکام نے پی ٹی آئی کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نامکمل درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں ثبوت فراہم نہیں کیے گئے جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک بار مقدمات کا جائزہ لینے کے بعد شواہد کی روشنی میں کیس کو بند کیا گیا ہے ۔ نیب اس بات کا مجاز نہیں ہے کہ ایک دفعہ بند کیے گئے کیس کو دوبارہ کھول سکے کیونکہ یہ نیب آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر 1اعشاریہ 2ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔