• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میاں بیوی کا جھگڑا، سنگدل باپ نے 10 ماہ کے بچےکو جلا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران 10 ماہ کے معصوم بچے کوتشدد کا نشانہ بنانے اور چولہے پررکھ کرجلا نے والے سنگدل باپ کو پولیس نے گرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران سنگدل باپ نے 10 ماہ کے معصوم بیٹے کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چولہے پررکھ کرجلا دیا،بیٹا جھلس کر شدید زخمی ہو گیا متاثرہ بچے کو فوری طورپرعباسی شہید اسپتال اوربعدازاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (NICH) کے آئی سی یومیں داخل کیا گیا،جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے،اسپتال میں بچے کی حالت دیکھ کرانتظامیہ نے ویمن چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کواطلاع کردی جس پرڈسٹرکٹ سینٹرل کی انچارج ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل صوبیہ نذیر نے اسپتال کا دورہ کرکے متاثرہ بچے کی ماں سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں- ڈاکٹرزنے پولیس کو بیان دیا کہ باپ نے بچے کواتنا تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ ہوش میں نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید