کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں2کم عمر بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعات نامعلوم سمت سےآنے والی گولی لگنے اورڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ کی حدود بلوچ گوٹھ نمبر دو بخاری کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ اقبال ولد عیسیٰ کے نام سے کی گئی،واقعے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔ لانڈھی تھانہ کی حدود چراغ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ محمد مبشر ولد اسلم کے نام سے کی گئی۔