ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حملے ملکی دفاع میں ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنا دفاع کر رہا ہے مگر سفارتکاری کے دروازے بند نہیں کیے۔
فاطمہ مہاجرانی نے ایرانی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے 200 سال سے کوئی جنگ شروع نہیں کی، ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں۔