ایران کا نیا دارالحکومت مکران کے ساحل پر بنانے پر غور جاری ہے۔
اس حوالے سے تہران سے ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ تہران کی جگہ نیا دارالحکومت مکران کے ساحل پر منتقلی کی منصوبہ بندی جاری ہے۔
فرانسیسی صدر میکروں کے روس سے متعلق بیان پر روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ نپولین کی روس کے خلاف مہم کا انجام کیا ہوا تھا۔
کولمبیا یونیورسٹی مبینہ صیہونیت مخالف مظاہروں کے خلاف ٹرمپ کا پہلا بڑا ہدف بن گئی، یونیورسٹی کو صرف چلانے کے لیے 6.6 ارب ڈالر کے سالانہ اخراجات میں سے 25 فیصد سے زیادہ وفاقی فنڈز سے آتے ہیں۔
جنوبی امریکی ملک برازیل میں ایک خاتون نے پروموشن کے معاملے پر گرما گرمی کے بعد ساتھی خاتون ورکر کے ڈرنک میں زہر ملادیا۔
لندن میں امریکی فنڈنگ سے چلنے والے چند صحت کے پروجیکٹ کو فنڈنگ بحالی کے خطوط موصول ہوگئے۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے تیرہ امریکی ہیروز کی فیملی کو انصاف دلوایا۔
امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں چور نے گرفتاری سے بچنے کے لیے 14 کروڑ روپے کی بالیاں نگل لیں۔
آسٹریلیا کے شہر جیلونگ سے سڈنی جانے والے طیارے میں مسلح نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکا میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک باپ بیٹی کے لیے حیوان بن گیا۔
بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جے پی) کے رکنِ اسمبلی تے جسوی سریا نے مقامی گلوکارہ شیوسری سکندپرساد سے شادی کر لی۔
جنوبی افریقہ نے اسرائیل کی غزہ میں امداد کی رسائی روکے جانے کی مذمت کی ہے۔
روسی حکام نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو خبردار کیا ہے کہ ان کی گفتگو یورپ کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔
دبئی میں پولیس نے بھکاریوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر 9 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اے آئی سے بنائی گئی متنازع ویڈیو ’ٹرمپ غزہ‘ کا جواب ’غزہ ہمارا ہے‘ سے دے دیا۔
ادارہ امورحرمین نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز یوں کے لئےکھول دیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا کے لڑاکا طیارے نے مشق کے دوران غلطی سے شہری علاقے میں بم گرادیا۔