• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم، شعیب ملک کی پاکستان ہاکی ٹیم کو فائنل کیلئے نیک خواہشات

سابق کپتان شعیب ملک اور بابر اعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے فائنل میں کوالیفائی کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں شعیب ملک نے پاکستان ہاکی ٹیم کو گزشتہ روز کامیابی پر بہت مبارک باد پیش کی۔

دوسری جانب بابر اعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا تھا۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پینالٹی شوٹ آؤٹس پر 2-3 سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید