• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل حملوں میں اسپتالوں اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنا رہا ہے: ایرانی وزیر صحت

ایرانی وزیر ِصحت محمد رضا ظفر قندی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ایرانی وزیر ِصحت محمد رضا ظفر قندی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفر قندی نے کہا ہے کہ اسرائیل حملوں میں اسپتالوں اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر صحت محمد رضا ظفر قندی نے بتایا ہے کہ اسرائیل اب تک 3 اسپتالوں اور 6 ایمبولینسز پر حملہ کرچکا ہے۔

وزیرِصحت نے مزید بتایا کہ ان حملوں میں ایک بچے اور 2 ہیلتھ ورکرز بھی شہید ہوئے ہیں۔

ایران پر اسرائیلی حملوں آج 15 ایئر ڈیفنس اہلکار اور فوجی شہید ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید