• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو بڑا دھچکا، ایرانی قدس فورس کا ایک اور اہم کمانڈر مارا گیا: اسرائیلی فوج کا دعویٰ

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایرانی قدس فورس کے سربراہ سعید یزد کے بعد ایرانی قدس فورس کا ایک اور کمانڈر مارا گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی قدس فورس کے کمانڈر بہنام شہریاری کو اسرائیل کی سرحد سے ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر گزشتہ شب شہید کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہنام شہریاری مغربی ایران کے علاقے میں سفر کر رہے تھے کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

اس حوالے سے اسرائیلی دفاعی افواج نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی جاری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بہنام شہریاری نے حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ان کی موت سے ایران کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران کے مغربی صوبہ لرستان کے شہر خرم آباد میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے پانچ ارکان مارے گئے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی قدس فورس کے سربراہ سعید یزد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید