امریکا نے اپنے شہریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا نے عراق کے لیے سفری ہدایات کی سطح بلند کرکے 4 کر دی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ ہدایات ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں دی گئی ہیں۔
اس سے قبل 13 جون کو امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا تھا کہ امریکی شہری ایران کا سفر نہ کریں جبکہ ایران میں موجود امریکی شہری فوراً ایران چھوڑ دیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران میں موجود امریکی شہری جو فوری طور پر نکل نہیں سکتے وہ محفوظ مقام پر رہیں۔