• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے ممکنہ جانشینوں کے بارے میں اہم فیصلہ کر لیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای—فائل فوٹو
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای—فائل فوٹو

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشینوں کے بارے میں فیصلہ کر لیا۔

امریکی اخبار نے بتایا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے جانشینوں کےلیے 3 علماء کے نام تجویز کیے ہیں، ممکنہ جانشینوں میں مختلف علماء کے نام شامل ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جانشینوں میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای 36 سال سے زائد عرصے سے ایران کے سپریم لیڈر ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای صرف ایک قابلِ اعتماد مشیر کے ذریعے پیغامات دیتے ہیں۔

امریکی اخبارنے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے الیکٹرانک پیغام رسانی ترک کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید