اسرائیل پر ایران کے نئے حملے جاری ہیں، پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تازہ ترین حملوں میں تل ابیب کے بین گورین ایئر پورٹ اور صہیونی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سمیت کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے شمالی اسرائیل کے علاقے بیت شیہان میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کر دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفا پر ایران کے میزائل حملے میں زخمیوں کی تعداد 45 ہو گئی۔
ایرانی حملے سے حیفا میں عمارتوں، تجارتی مراکز اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایران نے دیمونا میں اسرائیل کے ایٹمی ری ایکٹر پر بھی میزائل حملہ کیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کا کہنا ہے اسرائیلی دفاعی اور صنعتی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ مزید بڑھایا جائے گا، صہیونی حکومت کے خلاف یہ کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔