• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کو کیا جواب دیا؟

فرانسیسی صدر میکرون اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان
فرانسیسی صدر میکرون اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان

فرانسیسی صدر میکرون سے ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

ایرانی میٖڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر میکرون سے کہا کہ پُرامن جوہری پروگرام کے حق کو جنگ یا دھمکیوں سے نہیں چھینا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ پُرامن جوہری سرگرمیوں کی ضمانت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر سے یہ بھی کہا کہ عالمی قانون کے تحت حاصل حقوق جنگ یا دھمکیوں سے نہیں چھینے جا سکتے۔

اس سے قبل فرانسیسی صدارتی دفتر نے بتایا تھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے گفتگو میں زور دیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر سے کہا ہے کہ ایران کو تمام ضمانتیں دینی ہوں گی کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن تھا، ایرانی صدر یورپ اور ایران کے درمیان بات چیت میں تیزی لائیں۔

فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ بڑے خطرات سے بچنے اور جنگ سے نکلنے کا راستہ موجود ہے۔

صدر میکرون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے فرانس اور دیگر یورپی ساتھیوں کے ساتھ ایران سے بات چیت میں تیزی لائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید