• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی قلت ہوئی تو قیمتیں اوپر جاسکتی ہیں: ہارون اختر خان

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان —فوٹو فائل
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان —فوٹو فائل

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں چینی کی قلت ہے، پاکستان میں قلت ہوئی تو قیمتیں اوپر جا سکتی ہیں۔

لاہور میں الیکٹرک وہیکلز پالیسی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے چینی پیشگی امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا ہے کہ 5 برسوں میں الیکٹرک وہیکلز پر 100 ارب روپے سبسڈی دیں گے، 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائیں گے، موٹر ویز پر بھی فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید