• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ برس حج کے حوالے سے جلد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جا ئے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کی جائے۔سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روزآئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔ وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ نجی حج اسکیم کو ریگولرائیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ برس حج کے حوالے سے مدت کا تعین کرکے جلد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جا ئے ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک،سردار محمد یوسف اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید