• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کی سعودی ولی عہد، عمان کے سلطان سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت

فرانسیسی فدر میکرون—فائل فوٹو
فرانسیسی فدر میکرون—فائل فوٹو

فرانسیسی صدر میکرون نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سلطنتِ عمان کے سلطان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق فرانسیسی صدر نے سعودی ولی عہد اور عمان کے سلطان سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِحال پر بات کی۔

فرانسیسی صدر میکرون نے دونوں رہنماؤں سے ایران پر حملوں کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

فرانسیسی صدر اس معاملے پر آئندہ چند گھنٹوں میں یورپی ممالک اور علاقائی رہنماؤں سے بھی رابطے کریں گے۔

خیال رہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی جنگ میں شامل ہو گیا ہے، امریکا نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر بم باری کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فردو جوہری سائٹ پر حملے میں 6 بی ٹو بم بار طیاروں نے 12 بنکر بسٹر بم گرائے، دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملے میں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے گئے۔

ایرانی ایٹمی توانائی کے ادارے نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کر دی، ایران پر امریکی حملوں کی دنیا بھر نے مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید