اسرائیل نے پہلی بار ایرانی شہر یزد پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران میں اصفہان، بوشہر، اہواز اور یزد میں میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق فضائیہ کے 30 طیاروں نے آج ایران میں درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ جنوبی شہر بوشہر میں زور دار دھماکا سنا گیا ہے۔