• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلاسٹر شائر اور انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈیوڈ ’’سیڈ‘‘ لارنس ایک سال موٹر نیورون بیماری سے جنگ کرنےکے بعد 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ لارنس نے پانچ ٹیسٹ کھیلے اور گلاسٹرشائر کے لیے 280 میچ کھیلے۔ 1988 میں وہ انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے برطانوی نژاد سیاہ فام کرکٹر بنے۔ 2022میں، وہ اپنی کاؤنٹی کے پہلے سیاہ فام صدر بن گئے۔