کراچی ( افضل ندیم ڈوگر) مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی اور اسلام اباد ایئرپورٹ کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 71 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی جدہ، کراچی نجف، اسلام اباد اسکردو اور اسلام اباد گلگت کی 8 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام اباد سے کراچی کی 10، اسلام اباد ایئرپورٹ کی 16، لاہور کراچی کی 9 کراچی، ایئرپورٹ کی 6 لاہور کی 12 پشاور کی 5 سیالکوٹ کی 2 فیصل اباد 1 ملتان 4 اور کوئٹہ ایئرپورٹ کی 6 پروازوں کی امد اور روانگی میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔ لاہور سے بحرین کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے پانچ شارجہ میں ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی۔