• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں بجلی کی بدترین بندش کراچی دشمنی ہے، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے شہر میں بجلی کی بدترین بندش کو کراچی دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورا شہر اس وقت ترسیلی نظام پر قابض ادارے کے عتاب کا شکار ہے 16,16 گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن کردیا ہے اپنی بد نیتی اور لوٹ کھسوٹ کی عادت کا ملبہ عوام پر ڈالنا کے الیکٹرک کا وطیرہ بن چکا ہے تمام تر مطلوبہ وسائل میسر ہونے کے باوجود چوری یا کنڈہ سسٹم ختم نہ ہونا ادارے کی جانبدار نااہلی ہے، کے الیکٹرک اپنی روش کو درست رکھتے ہوئے عوام کو اذیت دینا بند کرے ورنہ عوامی غیظ و غضب کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہے۔
ملک بھر سے سے مزید