• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران غزہ سے حماس کی جانب سے حراست میں لیے گئے 3 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جس میں ایک فوجی اور 2 شہری شامل ہیں۔

اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی (ISA) اور اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کے مشترکہ بیان کے مطابق اس خصوصی آپریشن میں افرا کیدار، یوناتان سامرانو اور فوجی شائے لیوِنسن کی لاشیں بازیاب کی گئیں۔

غزہ سے ملنے والی لاشیں 71 سال سالہ خاتون، 19 اور تقریباً 21 سال کے نوجوان کی ہیں۔

71 سالہ افرا کیدار کا تعلق بیری کے کیبُتز سے تھا، جہاں وہ 30 سال تک ایک ڈیری فارم میں کام کرتی رہیں تھیں۔

21 سالہ یوناتان سامرانو کا تعلق تل ابیب سے تھا، اسرائیلی حکام اور سامرانو کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی (UNRWA) کے ایک ملازم نے سامرانو کے اغوا میں معاونت کی تھی۔ 

19 سالہ شائے لیوِنسن کے پاس جرمن اور اسرائیلی دہری شہریت تھی، ٹینک کمانڈر کی حیثیت سے 7 اکتوبر کو لڑائی کے دوران ہلاک ہوا تھا۔ اس کی لاش کو بعد میں غزہ منتقل کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے رواں ماہ اب تک غزہ سے 8 اسرائیلیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید