• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے معاملے پر یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ معاہدہ معطل کر دے: اسپین

اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ معاہدہ معطل کردے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کاؤنسل پر اس حوالے سے دباؤ ڈالیں گے کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر اسرائیل کے ساتھ معاہدہ معطل کریں۔

ہسپانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اسلحے کی فروخت پر پابندی اور فلسطین کے حوالے سے 2 ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کریں گے۔

بتاتے چلیں کہ ہسپانوی وزیر خارجہ نے کچھ دن قبل بھی کہا تھا کہ یورپی یونین اسرائیل کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، یورپی یونین کو فوری طور پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگادینی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید