افغان عبوری حکومت نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کر دی۔
ایک بیان میں ترجمان افغان وزارتِ خارجہ عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حملے سے خطے میں عدم استحکام بڑھنے پر تشویش ہے۔
ترجمان افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری کو موقع دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فردو، نطنز اور اصفہان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔