ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے اقدامات غیر قانونی اور ناجائز ہیں۔
عباس عراقچی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور صدر نے آپ کےلیے نیک تمنائیں بھیجی ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے روسی دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے امریکی اقدامات کی مذمت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ روس تاریخ کی درست سمت کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے بڑی ریڈ لائن کراس کی ہے، روس ہمارا دوست ہے، اس لیے آج ہی صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے روس جا رہا ہوں اور کل ان کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کروں گا۔