• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری تنصیبات کی تیزی سے تعمیر نو ہو رہی ہے: جوہری توانائی ایجنسی

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کی تیزی سے تعمیر نو ہو رہی ہے۔

ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق ایرانی جوہری تنصیبات کی سرگرمیاں پہلے سے کئی زیادہ قوت سے شروع ہو جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہوگیا تھا۔ امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی،  یہ حملے کر کے طیارے ایران کی فضائی حدود سے باہر آ چکے ہیں، تمام طیارے حملے کر کے بحفاظت وطن واپس آرہے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید