چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے دفتر خارجہ گاؤ جیا کون نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج اور اس سے ملحقہ سمندروں میں بالخصوص اہم سمندری راستوں پر لڑی جانے والی جنگ عالمی معیشت پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔
چینی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری اس صورتحال کو نارملائز کرنے کے لیے مزید سنجیدہ کوششیں کریں جس سے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔