• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر فرانس نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کردیں

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

فرانسیسی ایئر لائن ایئر فرانس نے اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کےلیے پروازیں معطل کردی ہیں۔ 

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ 10 روز سے جنگ جاری ہے جبکہ اتوار کو امریکا نے بھی ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر میزائل اور فضائی حملے کیے تھے۔

پیرس سے خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں 14جولائی تک معطل کر رہے ہیں۔ 

فرانسیسی ایئر لائن کے مطابق اماراتی شہر دبئی اور سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے بھی پروازیں 24 جون تک معطل ہیں۔ 

فرانسیسی ایئر لائن کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے 25 جون تک پروازیں معطل کی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید