نئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نو منتخب کابینہ کے ہمراہ 4 گھنٹہ کے مختصر دورے پر لاڑکانہ روانہ ہوگئے، جہاں وہ ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دیں گے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نو منتخب کابینہ کے وزراء کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ سے لاڑکانہ روانہ ہوگئے۔وزیراعلی گڑھی خدابخش میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی مزار پر حاضری دینگے۔
بعد میں وزیراعلیٰ گڑھی خدابخش سے اپنے آبائی گاؤں سیہون شریف جائیں گے، جہاں وہ اپنے والد کے مزار پر حاضری دینگے۔وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ 4 گھنٹے کا دورہ مختصر کرکے 11 بجے کراچی واپس پہنچیں گے۔