سعودی عرب کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ بندی تجویز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اپنے مؤقف میں کہا کہ امید ہے تمام فریق کشیدگی میں کمی کے لیے پُرعزم ہوں گے اور طاقت کے استعمال سے گریز کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔
ایران کے بعد اسرائیل نے بھی جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے دفاع میں حمایت اور ایرانی جوہری خطرے کو ختم کرنے میں شرکت پر صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔