• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد آصف ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے لم کاک لیونگ کے خلاف محمد آصف نے شاندار آغاز کیا اور ابتدائی 3 فریمز 67-0، 43-21 اور 27-19 کے اسکور سے جیت کر 3-0 کی برتری حاصل کر لی۔

ملائیشین کیویسٹ نے چوتھے فریم میں کم بیک کیا اور پانچویں فریم میں محمد آصف سے بلیک بال مس ہونے کا فائدہ اٹھا کر اپنے خسارے کو مزید کم کرتے ہوئے 3-2 کر دیا۔

محمد آصف نے چھٹا فریم جیت کر ایک بار پھر برتری کو بہتر کیا لیکن ساتویں فریم میں لم کاک لیونگ نے آصف کو ایک بال بھی پوٹ نہیں کرنے دی۔

بیسٹ آف 9 کوارٹر فائنل کے آٹھویں فریم میں بھی حتمی کل بالز تک دونوں پلیئرز میں کانٹے دار مقابلہ برابر رہا۔

آخری لمحات میں ملائیشین پلیئر نے پنک بال مس کی جس کے بعد آصف نے اس گیند کو پوٹ کر کے فتح مکمل کی۔

محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 67-0، 43-21، 27-19، 5-59، 32-41، 38-25، 0-68 اور 35-21 رہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید