پشاور(اے پی پی)پشاور ایئرپورٹ پر عرب ممالک کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں پشاور ایئرپورٹ حکام کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر عرب ممالک کیلئے پروازیں 24 گھنٹے کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔عرب ممالک جانے والے فلائٹس کو ایک دن کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس دوران دو ہزار سے زیادہ مسافروں کی آمد و رفت غیر یقینی صورت حال کا شکار رہی۔