• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبو ٹیسٹ: نسانکا کی سنچری، سری لنکا کے دو وکٹ پر 290 رنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کولمبو ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں247رنز پر آئوٹ کرنے کے بعدپاتھم نسانکا نےگال ٹیسٹ میں187رنز بنانے کے بعد ایک اور سنچری داغ دی۔27سالہ نسانکا نے چوتھی ٹیسٹ سنچری بنائی۔ جمعرات کو دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے پہلی اننگز میں دو وکٹ پر290رنز بناکر43رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ نسانکا146رنز پر نا قابل شکست تھے ان کے ساتھ نائٹ واچ مین پراباتھ جے سوریاپانچ رنز پر کھیل رہے تھے۔ دنیش چندی مل 93رنز پر نعیم حسن کا شکار بنے۔لاہیرو اوڈارا 40رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

اسپورٹس سے مزید