اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے، SMEDA کی تنظیم نو کی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں اختراعی اور پائیدار MSME منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے پانچ سالوں میں 30 بلین روپے کےترقیاتی فنڈ کا قیام اس سمت میں ایک اہم سنگ میل ہے،حکومت متحرک، کاروبار دوست ماحول کی تعمیر کیلئے پوری طرح پرعزم ،۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روزا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں کاروباری اور سرمایہ کار برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ایک متحرک، کاروبار دوست ماحول کی تعمیر کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔