• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، بھارت کا تحقیقات میں اقوام متحدہ کا تعاون لینے سے انکار

بھارت نے احمد آباد میں گرنے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے معاملے پر اقوام متحدہ کے تحقیقات کاروں کا تعاون لینے سے انکار کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، بھارتی تحقیقاتی ادارے ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بیورو پر تحقیقات میں سست روی برتنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ طیارہ حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی ایوی ایشن ایجنسی کی جانب سے غیر معمولی اقدام کے طور پر بھارتی حکومت کو احمد آباد طیارہ حادثے میں تحقیقات پر تعاون کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کا ادارہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن 2014ء میں ملائیشین ایئر لائن کے طیارے کو مار گرائے جانے اور یوکرین ائیر لائن کے 2020ء میں ہونے والے حادثات پر تحقیقات کرچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید