• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا متنازع غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن کو 30 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی وزارتِ خارجہ نے غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن کو 30 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ٹامی پگوٹ نے کہا ہے کہ ہم دوسرے ممالک سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن کی امداد کریں۔

اسرائیلی اور امریکی مدد سے چلنے والے ادارے غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن پر اس لحاظ سے تنقید کی جاتی ہے کہ اس کی جانب سے لگائے جانے والے مختلف امدادی پوائنٹس پر 549 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

اقوام متحد ہ سمیت مختلف بین الاقوامی ادارے غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے سے انکار کرچکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مسلح امریکی سیکیورٹی اہلکاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ امداد کی ترسیل کو جوڑنا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید