اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پوسٹ نے یکم جولائی سے اندرون اور بیرون ممالک کیلئے عام پارسلز اور ایکسپریس سروسز پارسلز (ای ایم، ایس) کے نرخوں کے اصل وزن کی بجائے حجمی نظام کے تحت وصولی کا فیصلہ کیا ہے، پوسٹل ہیڈ کوارٹر سے جاری سرکلر کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک اور پاکستان کی نجی کوریئرز کمپنیوں کا طریق کار اب پاکستان پوسٹ میں بھی رائج کیا جا رہا ہے وزن نکالنے کا طریق کار یہ بتایا گیا ہے کہ پارسل کی لمبائی چوڑائی اور اونچائی کو سنٹی میٹرز سے ضرب دے کر 5000 سے تقسیم کرکے سے اس کا وزن نکالا جائے گا اصل وزن اور نئے وزن میں جو زیادہ ہو گا وہی شمار کیا جائے گا، پاکستان پوسٹ نے سرکلر میں وضاحت کی ہے کہ ادارے کو بڑے حجم والے کم وزن پارسلوں سے اصل آمدن کی بجائے بھاری اضافی اخراجات کا سامنا تھا اس اقدام سے ریونیو میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہو سکے گی۔