لاہور (زاہد علی خان)اربوں کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی جعلی انتقالات سے خوردبردکئے جانے کاانکشاف ہوا ہے ۔ ایئرپورٹ روڈ سے متصل 2809 کنال سرکاری اراضی خورد برد کر لی گئی ۔اربوں کی کمرشل جائیدادوں کی مبینہ فردیں جعلی نکلیں ،نیب حکام نے سر پکڑ لئے، نیب لاہور کی ڈیوائن ڈویلپرز کیخلاف جعلی انتقالات سے خورد برد کی تحقیقات شروع، نیب ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ روڈ سے متصل 6 موضع جات میں 2809 کنال سرکاری اراضی کی خورد برد، موضع گوہاوہ تحصیل کینٹ، موضع کوہاڑ، کیر خورد، اجودھیاپور ماڈل ٹاؤن شامل ہے۔موضع چرڑ، اور اراضی سہجپال شامل، ڈیوائن گروپ، گرین ایونیو ہاؤسنگ سکیم شامل، ڈیوائن ہومز، ڈیوائن سینٹر، ڈیوائن میگا ون-ٹو، کرکٹ کالونی کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔