صوابی(نمائندہ جنگ)موضع اسماعیلہ ضلع صوابی میں ماموں بھانجوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فریق سے بھانجا جبکہ دوسرے فریق سے ایک ماموں جاں بحق، دوماموں اورایک خالہ زخمی ہو گئی۔ پولیس تھانہ کالوخان کے مطابق گل زادہ سکنہ اسماعیلہ نے ایف آئی آردرج کراتے ہوئے بتایاکہ اتوار کی رات ان کے بیٹے گل زادہ اورااس کے بھائی محمدزادہ ،نورزاد ہ گھریلوتنازعہ حل کرنے کے سلسلے میں اپنے ماموں معشوق علی اورواحد علی کے گھربطورجرگہ گئے تھے تواس دوران ماموں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں محمدزادہ جاں بحق ہوگیا قتل کی دعویداری مقتول کے دوماموں معشوق علی اور واحد علی پر کی ہے جبکہ بعدازاںمقتول فریق کی جانب سے فائرنگ کے دوران مقتول محمدزادہ کاایک ماموں واحد علی جاں بحق جبکہ دوماموںشمشیر علی،جمیل اوراس کی بہن یعنی مقتول فریق کی خالہ مسماۃ (ز)زوجہ جمیل زخمی ہوگئیں۔کالوخان پولیس نے دونوں فریقوں کی رپورٹ پر ایف آئی آئی درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔