• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے جنگل میں تباہ کن آگ پھیلنے پر عوام سے اظہار ہمدردی، تعاون کی پیشکش

اسلام آباد( نیو ز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے ازمیر میں جنگل میں تباہ کن آگ کے پھیلنے پرترک عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیا ہے اور ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ازمیر صوبے میں جنگل میں پھیلنے والی تباہ کن آگ سے بہت دکھ ہوا ہے۔ میں اس مشکل وقت میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب اردگان اور ترک عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
ملک بھر سے سے مزید