• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی کی نجکاری طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ ہے، پشتونخوا ایس او

‎کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل سیکرٹری وارث افغان اور دیگر ایگزیکٹیوز نے بیان میں صوبے کی واحد زرعی یونیورسٹی کی نئی عمارت اور ہاسٹل کو ایک پرائیویٹ ادارے (نیوٹیک) کے حوالے کرنے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے طلباء دشمنی، تعلیمی اداروں کی نجکاری اور صوبے کے غریب طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے۔پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے واضح کیا کہ زرعی یونیورسٹی کا قیام صوبائی اسمبلی کے ایک باقاعدہ ایکٹ کے تحت عمل میں آیا، جس پر کروڑوں روپے صوبائی خزانے سے خرچ کیے گئے اور جدید عمارت و تعلیمی سہولیات تعمیر کی گئیں۔ اسی بنیاد پر اس ادارے کو باقاعدہ "یونیورسٹی" کا درجہ دیا گیا ہے، لہٰذا اسے ایک مکمل جامعہ کے طور پر چلایا جانا چاہئے۔ ایسے میں کسی کالج کی طرز پر پرنسپل کے ذریعے ادارے کو چلانا تعلیمی و انتظامی ناانصافی ہے۔، انہوں نے تمام طلباء تنظیموں، سیاسی و جمہوری قوتوں، زمینداروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عوام دشمن سازش کے خلاف آواز بلند کریں اورمتحد ہو کر اس نجکاری کے منصوبے کو ناکام بنائیں۔