• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کے دوران کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ(خ ن)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے کیسکو اور شیعہ کانفرنس کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسین پی ڈی سی، ایکسین زرغون ٹاؤن اور شیعہ کانفرنس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام بالخصوص یوم عاشورہ کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں محرم تک بجلی کی مکمل اور بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جائے گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔
کوئٹہ سے مزید