کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے عوامی و سماجی حلقوں بزنس کمیونٹی وٹرانسپوٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ہرسطح کے عوام بری طرح متاثر ہوتے ہیں عوام جوپہلے ہی مہنگائی اور بے روز گاری کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں مزید مشکلات سے دوچار ہوجائیں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی اور بےروزگاری کا سیلاب لے کر آئے گا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔