کوئٹہ(خ ن) سابق رکن بلوچستان اسمبلی اور معروف سماجی و سیاسی رہنما ماہ جبین شیران نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی خواتین کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے کہاہے کہ معاشرتی سدھار، تعلیم، صحت اور تحفظ کے تمام شعبوں میں خواتین کو برابر مواقع فراہم کرنا محض ایک اخلاقی تقاضا نہیں بلکہ ایک آئینی حق ہے انہوں نے زور دیا کہ صرف ووٹ کا حق دینا کافی نہیں خواتین کو قیادت، پالیسی سازی، تعلیم اور معیشت کے ہر میدان میں فعال اور مساوی شراکت دار بنانا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ زیادہ ہمت، شعور اور مستقل مزاجی سے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہےخواتین خود پر یقین رکھیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنائیں۔