• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ، مختارکار ناظم آباد کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مختار کار ناظم آباد کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 14 جولائی تک جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار کے وکیل عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ناظم آباد میں دفتر کے سامنے گلی خود مرمت کرکے بنائی لیکن اب مختار کار کہہ رہا ہے مکمل گلی بناؤ، سرکار خود گلی بنانے کے بجائے ہماری بنائی ہوئی گلی توڑنے کی بات کررہی ہے۔ عدالت نے مختیار کار ناظم آباد و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 14 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔